کراچی،کورنگی کی 13 سالہ بچی سے زیادتی،

 
0
372

کراچی ،جنوری15(ٹی این ایس):کراچی میں دندناتے درندے کھل کر شکار کرنے لگے، ایک ہی دن میں دو بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات نے شہر میں خوف پھیلا دیا، پولیس نے دونوں وارداتوں کے ملزموں کو گرفتار کر لیاہے۔کورنگی کی 13 سالہ بچی بینک منیجر سمیت 5 افراد کے ہاتھوں تین روز تک پامال ہوتی رہی، جان بچا کر آنے والی بچی نے والدین کو خود پر گزرنے والی قیامت سے متعلق بتایا تو والدین نے پولیس سے رجوع کیا۔

بچی کی نشاندہی پر محلے دار خاتون گلئی، بیٹی دعا اور زیادتی کرنے والے بینک منیجر سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی حراست میں مرکزی ملزم چہرہ چھپاتا رہا۔ادھر گلستان جوہر میں 12 سالہ بچہ مدرسے کے معلم کی سفاکیت کی بھینٹ چڑھا۔ میڈیکل رپورٹ میں معصوم بچے سے بدفعلی کی تصدیق ہوئی۔ پولیس نے رات گئے ملزم سلیم کو گرفتار کر لیا۔