کراچی اگست 28(ٹی این ایس): کراچی کے علاقہ گلبرگ میں شہری نے ڈاکووں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجہ میں دونوں ڈاکو شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکو کار میں موجود شہری سے لوٹ مار کررہے تھے بعد ازاں جب وہ فرار ہورہے تھے تو شہری نے پیچھا کرتے ہوئے ان پر گاڑی چڑھادی۔
ڈاکووں کی شناخت عطا اور داود کے ناموں سے کی گئی۔ دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس سے پہلے شہریوں نے ڈاکووں کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا