کراچی: ترجمان سندھ رینجرز کرنل قیصر خٹک کی پریس کانفرنس بریفنگ۔

 
0
371

کراچی : 26 جولائی  ( ٹی۔ این ۔ایس )رینجرز ہیڈ کوارٹر میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان رینجرز کرنل خٹک نے بتایا ہےکہ گرفتار ملزمان کے نام رحیم اور محمد دانش ہیں ،جنہوں نے 17جولائی کو اورنگی ٹاؤن میں  2 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ۔

دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہےاور انہوں نے اپنے کچھ ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں ۔

کرنل قیصر خٹک نے پریس کانفرنس کے دوران بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی آڈیو ریکارڈنگ پریس کانفرنس میں سنا دی جس میں 17جولائی کو اورنگی ٹاون میں 2 افراد کے قتل کے بعد انہوں نے واردات کے ملزمان کو شاباش کے پیغامات بھجوائے۔واردات کے بعد ملزمان کے اکاونٹ میں 50ہزار روپے بھی بھجوائے گئے  ۔ان کے کہنے کے مطابق ملزمان کو ساوتھ افریقا سے واٹس ایپ کے زریعے پیغامات بھجوایا گیا ۔گرفتار ملزمان نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے دوسرے ساتھیوں کے نام بھی بتا دیے۔

ان کے کہنے کے مطابق اب وہ وقت گزر گیا جب ان کی ایک کال پر پورا کراچی بند ہو جاتا تھا۔