راولپنڈی: 22نمبر چونگی سے ٹینچ بھاٹہ سے قصاہی چوک  تک سڑکیں  گاڑیوں اور ریڑھیوں سے بند،میں پیدل چلنا محال

 
0
678

گھنٹوں ٹریفک جام سے روزانہ لڑائی جھگڑے کی شکایات، سٹی پولیس خواب خرگوش میں

راولپنڈی،اگست 28(ٹی این ایس): راولپنڈی کے کینٹ ایریا میں سب سے مصروف روڈ 22نمبر چونگی سے ٹینچ بھاٹہ ,سے قصاہی چوک اور  روڈ کے دونوں اطراف پارک ہوئی  گاڑیاں اور ریڑھیاں اتنی تعداد میں ہوتی ہیں کہ پیدل چلنا بھی محال ہوتا ہے  آخری بس سٹاپ   میں ٹریفک جام روزانہ کا معمول بن گیا. گھنٹوں ٹریفک جام سے روزانہ لڑائی جھگڑے کی شکایات سن کر بھی سٹی پولیس آفیسر کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی متعدد درخواستوں اور شکایات پر بھی چوک میں  ٹریفک وارڈن  کی جگہ ایک سول مین ڈیوٹی دے رہا ہوتا ہے اور ٹریفک وارڈن سامنے دوکان پر یا موباہل کے ساتھ کھیل رہیے ہوتے ہیں  ٹریفک جام رہنا معمور بن گیا ہے  . اس چوک پر تقریباً ہر وقت ہی ٹریفک جام رہتی ہے مگر سکول کے اوقات اور شام کے ٹاہم  میں صورتحال زیادہ  خراب رہتی ہے.