ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کسی دباؤ پر نہیں بلکہ واقعہ سے متعلق غلط بیانی پر  کیا گیا: پنجاب پولیس کا وضا حتی بیان

 
0
303

لاہور،اگست 28(ٹی این ایس): پنجاب پولیس  نے  وضا حتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا  کہ  آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ  کسی دباؤ پر نہیں بلکہ واقعہ کے متعلق غلط بیانی پر کیا ہے۔

پالیس ترجمان  کے مطابق شہری سے پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی کے واقعہ پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے بار بار غلط بیانی سے کام لیا۔

غلط بیانی۔ٹرانسفرآرڈر کو غلط رنگ دینے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر آئی جی پنجاب نے رضوان عمر گوندل کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق بطور پولیس افسر غیر ذمہ دارانہ رویہ اور غلط بیانی پر رضوان عمر گوندل کو تبدیل کیا گیا۔

مِس کنڈکٹ اور سینئر ز کو مِس گائیڈ کرنے والے افسران و اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔