ہم تیسری پارٹی کے طور پر ڈرامہ دیکھ رہے ہیں، حمزہ شہبازنے گھر میں بچوں اورعورتوں کو ڈھال بنا لیا، نیب نے چھاپہ مارا ہے حمزہ شہباز گرفتاری دے کرڈرامہ ختم کریں، ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، احتساب کا عمل چلتا رہیگا۔ فواد چودھری

 
0
285

لاہور اپریل 06 (ٹی این ایس): وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازنے گھر میں بچوں اورعورتوں کو ڈھال بنا لیا ہے، نیب نے چھاپہ مارا ہے حمزہ شہباز گرفتاری دے کرڈرامہ ختم کریں، ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، ہم تیسری پارٹی کے طور پر ڈرامہ دیکھ رہے ہیں،احتساب کاعمل چلتا رہیگا۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران چاہتے ہیں قانون ان کی مرضی کے مطابق چلے۔

شریف برادران اور آصف زرداری پر منی لانڈرنگ کے مقدمات ہیں۔آصف زرداری جو مرضی چاہیں حربے اپنا لیں احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔پیپلزپارٹی چاہے تو سندھ کارڈ بھی استعمال کرسکتی ہے۔پیسے واپس کریں یا گرفتاری دیں، ان کے پاس تیسری کوئی آپشن نہیں ہے۔ 60 ارب ڈالر قرضے کا بڑا حصہ ان کی جیبوں میں گیا۔فواد چودھری نے کہا کہ نیب نے چھاپہ مارا ہے حمزہ شہباز خود کوان کے حوالے کریں۔

ہم نے تو نیب کو گرفتاری نہیں کروانی، ہم تیسری پارٹی کے طور پر ڈرامہ دیکھ رہے ہیں۔ حمزہ شہبازگھر میں چھپے ہوئے ہیں، حمزہ شہبازنے گھر میں بچوں اور عورتو ں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔حمزہ شہباز کو خود کو نیب کو گرفتاری دینی چاہیے تاکہ ڈرامہ ختم ہو۔ وقت آگیا ہے ہم جرم اور سیاست میں فرق کریں۔ دوسری جانب نیب نے حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری کیلئے آپریشن کی تیاری شروع کردی۔

مزید برآں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایک آمر کی حکومت ہے، کابینہ میں مشرف کی ٹیم ہے، عمران کی ذہنیت آمرانہ ہے، چیزوں کو متنازع بنایا جارہا ہے، نیب جو ذرائع میڈیا کو دیتا ہے وہ حمزہ شہباز کے بھی سامنے رکھے، گمشدہ درخواست کو نیب ذرائع کے طور پر میڈیا کو بتاتا ہے اور لوگوں کو ٹرائل کیا جاتا ہے جب کہ ثبوت سامنے نہیں رکھے تھے وہ صرف نیب کی تجوری میں رہتے ہیں۔