کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ و ایج وکیشنل کمپلیکس کشمیر کی پہچان بن گیاہے۔ یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم اور کفالت کیلئے ادارہ کی خدمات مثالی ہیں، اسپیکر جموں و کشمیر شاہ غلام قادر

 
0
418

میرپور اپریل 05 (ٹی این ایس): آزاد جموں و کشمیرقانون ساز اسمبلی کے اسپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ و ایج وکیشنل کمپلیکس کشمیر کی پہچان بن گیاہے۔ یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم اور کفالت کیلئے ادارہ کی خدمات مثالی ہیں۔ بہت سے لوگ چیرٹی میں کام کرتے ہیں لیکن جس طرح کورٹ میں شاندار کام ہوئے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹرسٹی کوچیئرمین چوہدری اختر کی دیانت اور امانت پر مکمل اعتماد ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے کورٹ کے لیے مزید 500 کنال اراضی دینے کے اعلان کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے۔کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ کی بہتری کے لئے سینئر وکلاء کی مشاورت سے ڈرافٹ تیار کروائیںتاکہ اس ادارے کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی جاسکے جو پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے لئے بھی مثال ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ اور ایجوکیشنل کمپلیکس کے زیر اہتمام منعقدہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینئرسیاسی و سماجی رہنما الطا ف احمد بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ جیسے اداروں کا قیام کشمیر کے عوام کی سخاوت اور اپنے بہن بھا ئیوں کیلئے ایثار اور اخوت کی علامت ہے ،کورٹ کو بنانے والے چو ہدری محمد اختر کشمیر یوں کیلئے رول ما ڈل ہیں کیونکہ وہ جس فرض کی تکمیل یہاں پر کررہے ہیں وہ انبیا ء اور اولیا کا کام رہاہے ،یتیم بچوں کو اتنے وی آئی پی ما حول میں معیاری تعلیم دینا یقینا اللہ کی نظر میں ایک بڑا کام ہے ہم اس عظیم اور مقدس مشن میں کورٹ اور اس جیسے دیگر اداروں کیساتھ ہیں ،کورٹ صرف چوہدری اختر کی success storyنہین بلکہ یہ پاکستان کی کامیاب سٹوری ہے ،ایسے پراجیکٹ سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ چہرہ سامنے آتا ہے ، مقبو ضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم سے روزانہ درجنوں بچے ما ں اور با پ سے محروم ہو رہے ہیں ،میری خواہش ہے کہ کو رٹ اور پاکستان سویٹ ہوم جیسے ادارے ان بچو ں کی کفا لت اپنے ذمے لی ،تقریب میںچیئرمین کو رٹ چو ہدری اختر حسین ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راجہ حبیب الرحمن،کمشنر چوہدری محمد طیب،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات چوہدری اعجاز رضا،سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر محمد امین چوہدری،پراجیکٹ ڈائریکٹر رٹھوعہ ہریام شیخ ارشد محمود،سابق ایم ڈی جموں و کشمیر بینک راجہ ممتاز،ڈائریکٹر امور دینیہ مفتی نذیر احمد قادری،سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری محمد حنیف،اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو محمد شکیل،رجسٹرار مسٹ انجینئر وارث جرال ،چیئرمین ضلع زکواة افتخار خادم، ممبرپبلک سروس کمیشن محترمہ شاہین عشائی،چیئرپرسن تعلیمی بورڈ پروفیسر انجم افشاں نقوی ،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے واجد رسول میر،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پرمہمانان گرامی نے کورٹ کے والنٹیئرزکو ایوارڈ اور شیلڈز دیں۔کورٹ کے بچوں نے حمد و نعت،قومی ترانے،قوالیاں،ٹیبلو شو کے علاوہ دیگر رنگارنگ پروگرام پیش کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسمبلی آزادجموںوکشمیرقانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاکہ خدمت خلق کے اس ادارہ کی کامیابی کا سہرا کورٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر کو جاتاہے جنھوں نے دن رات دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اپنے آپ کووقف کررکھا ہوا ہے اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہوا ہے اور اس ادارہ کی ترقی کے لئے ان کی شاندار کاوشوں کے تمام متعرف ہیں ۔ یتیم اور بے سہارابچوں کی تعلیم وتربیت اور کفالت کرنے والوں کابڑامقام ہے اور اس کاثواب دونوں جہانوں میں ملتاہے۔ کورٹ نے شاندار بلڈنگ تعمیرکرکے یتیم بچوں کوگھرجیساعلیشان ماحول دے کرثابت کردیاہے کہ اس ادارہ میں زیرتربیت بچے کسی بھی دنیاوی شان شوکت کی سہولت سے محروم نہیں ہیں۔اس موقع پرکورٹ کی جانب سے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے مختلف افراد کو اعزازات ، ایوارڈ اور شیلڈز دی گئیں۔قبل ازیں سپیکراسمبلی نے کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ وایجوکیشنل کمپلیکس کاتفصیلی معائنہ کیااور کورٹ میں یتیم بچوں کے لیے دی جانے والی سہولیات اور مراعات پرادارے کی کارکردگی کوزبردست الفاظ میں سراہا۔