2020ء کے حوالے سے وزیراعظم کا کہا سچ ثابت ہو گیا، نئے سال کے پہلے 2 دن میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ساتھ ڈالر بھی سستا ہوا،اڑھائی کھرب روپے کا فائدہ

 
0
305

اسلام آباد جنوری 02 (ٹی این ایس): سال 2020 کے پہلے دو دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی جاری ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں سال کے دوسرے دن اور رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روزبھی زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔تیزی کے باعث 42 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی ہے۔100 انڈیکس میں بڑھوتری کے باعث حصص کی مالیت 150 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی جب کہ انڈیکس 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث 100 انڈیکس 1080 پوائنٹس بڑھ گئے۔تیزی کے باعث مزید 10حدیں بحال ہو گئیں۔دو روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1744پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔جب کہ انہی کاروباری روز کے دوران اڑھائی کھرب روپے کا فائدہ ہوا۔اسی طرح ڈالر کی قیمت میں بھی دس پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دس پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 155روپے سے کم ہو کر 154روہے 90پیسے ہو گیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ معاشی مشکلات پر قابو پالیا گیا ہے، روپیہ مستحکم ہوا ہے، 2020 خوشحالی اور ترقی کا سال ہوگا. اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کے نئے کیمس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2020 میں پاکستانی معیشت بہت اوپر جائے گی ملک کومستحکم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بڑھی ہے 2020 میں سیاحت میں بہت اضافہ ہو گا عالمی ادارے ہماری معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں، تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں انصاف کارڈ سے راشن ملے گا جس کا فائدہ غریب طبقے کو ہو گا. انہوں نے کہا کہ 2020 میں انصاف کارڈ سے راشن بھی دیا جائے گا ہیلتھ انشورنس کارڈ کو پورے ملک میں غریبوں تک پہنچائیں گے مختلف شہروں میں مزید پناہ گاہیں تعمیرکریں گے. عمران خان نے کہا کہ بڑے لوگوں اور اداروں کا وژن بھی بڑا ہوتا ہے غریب لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں کچی بستیوں میں لنگر شروع کر رہے ہیں.