نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافہ

 
0
263

کراچی جنوری 02: کراچی نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے اور ایئر بلیو سمیت تمام نجی ایئر لا ئنز نے اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرائے میں اچانک اضافہ کردیا۔پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئرلائنز نی35 ہزار روپے سے 38 ہزار رو پے یکطر فہ کرائے کی وصو لی شروع کر دی ہے جس کے بعد مسافروں کے لیے فضائی سفرکرنا انتہائی مشکل ہوگیا۔ ہنگامی صورتحا ل ہو یا کسی عزیز واقارب کے انتقال پرجانا پڑجا ئے مسافر مہنگا ٹکٹ خر یدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
پی آئی اے ہو یا نجی ایئر لائن تمام ہی مسافروں سے زائد کرائے وصول کیے جارہے ہیں۔سرین ایئر بھی 36 ہزار روپے سے زائد یکطرفہ کرایا وصول کر رہی ہے اندرون ملک سفر کرنے والے مسا فروں کو یکطر فہ 35 ہزار رو پے سے زائد کا ٹکٹ مجبورا خرید نا پڑتا ہے جبکہ دوطرفہ کرایہ 70 ہزارسے زائد بن جاتا ہے یعنی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فضائی سفر انتہائی مہنگا ہوگیا ہے بلکہ عام آدمی تو فضائی سفر کرنے کے بارے میں اب سوچ ہی سکتا ہے۔
مسافروں کے مطابق پی آئی اے، ایئر بلیو اور سرین ایئر لائن کے کرائے اس قدر مہنگے ہوچکے ہیں کہ ہماری 2 ماہ کی تنخواہوں کے برابر ہیں ایمرجنسی میں کراچی سے لاہور یا لاہور سے کراچی جانا پڑ جائے تو نہیں جاسکتے حکومت کرائے میں اضافے کا فوری نوٹس لے کر کرائے کم کرے۔دوسری طرف جب اس سلسلے میں پی آئی اے حکام سے بات کی گئی تو ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پہلے بکنگ دیں گے تو سستی ٹکٹ ملے گی۔ جتنی سیٹیں کم ہوتی جائیں گی ٹکٹ مہنگا ہوتا جائے گا نارمل کرایہ پہلی بکنگ پر 15 سے شروع ہو کر 24 ہزار تک اور پرواز سے چند گھنٹے قبل 35 سے 36 ہزار تک ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چھٹیوں کی وجہ سے بھی رش ہے اس وجہ سے بکنگ فل ہو جاتی ہے چھٹیاں ختم ہوتے ہی چند روز میں کرا یہ کم ہو جائے گا۔