سپریم کورٹ نواز شریف کی طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت پر آج فیصلہ سنائے گی، سخت حفاظتی انتظامات‘وکلاء‘صحافیوں اور فریقین کے لیے سیکورٹی پاسز جاری

 
0
395

اسلام آباد مارچ 26 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کا فیصلہ آج سنائے گی. تفصیلات کے مطابق، نوازشریف کو جیل سے رہائی مل پائے گی یا نہیں؟ سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیاد پردرخواست ضمانت کی اپیل کا فیصلہ آج ہوگا. چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ سماعت کرے گا، دوران سماعت سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گے ہیں.جاری سیکورٹی اعلامیہ کے مطابق کمرہ عدالت نمبر ایک میں محدود نشستوں کے باعث خصوصی سیکورٹی پاسز جاری کیے جائیں گے جبکہ کمرہ عدالت میں صرف وکلا، درخواست گزار، فریقین اور صحافیوں کو جانے کی اجازت ہوگی‘اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی دیکھنے کے خواہشمند شہری ایس پی سیکورٹی سپریم کورٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں‘سماعت کے دوران وکلا اور صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہو گی.نوازشریف نے سزا معطلی کیس میں مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرا دیں، ان کی جانب سے ایک خط جمع کرایا گیا ہے جو ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے نام ڈاکٹر لارنس نے لکھا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر لارنس نے یہ خط نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے نام لکھے خط میں نواز شریف کی 2003 سے 2019 کی میڈیکل ہسٹری شامل ہے خط نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میںگزشتہ روز جمع کرایا تھا.واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے. نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 برس کی سزا سنائی گئی اور وہ اس وقت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، اس کے علاوہ انہیں ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی سزا ہوئی ہے جو کہ عدالت نے معطل کررکھی ہے.