تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی صورت میں پاکستان طویل عرصے کیلئے خود کفیل ہو جائے گا

 
0
668

کراچی مارچ 26 (ٹی این ایس): تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی صورت میں پاکستان طویل عرصے کیلئے خود کفیل ہو جائے گا، توانائی کے ذخائر دریافت ہونے سے پاکستان کو ناصرف سالانہ اربوں ڈالرز کی بچت ہوگی، بلکہ دوسرے ممالک کو تیل و گیس فروخت کرنے سے اربوں ڈالرز کا سرمایہ بھی حاصل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اگلے دو تین ہفتوں میں پاکستانی عوام کو شاندار خوش خبری سنائی جائے گی۔وزیراعظم نے بعد ازاں خود ہی اعلان کیا کہ پاکستان تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت کرنے کے قریب ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ تیل و گیس کی ممتاز امریکی کمپنی ایگزون موبل پاکستان ایران کی سرحد کے قریب تیل کے بے پناہ ذخائر دریافت کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ان ممکنہ ذخائر کے بارے میں امکان یہی ہے کہ یہ حجم میں کویت کے تیل کے ذخائر سے بھی زیادہ ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ اگر تیل و گیس کے ممکنہ حجم کے ذخائر دریافت ہو گئے تو پھر پاکستان دنیا کے دس سب سے زیادہ تیل کی پیداوار والے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔ ذخائر دریافت ہونے کی صورت میں پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ تیل و گیس پیدا کرنے والا ملک بن جائے گا۔ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی صورت میں ایک طویل عرصے تک پاکستان اس شعبہ میں خود کفیل ہو جائے گا۔اسی باعث سالانہ بنیادوں پر پاکستان کو ناصرف اربوں ڈالرز کی بچت ہوگی، بلکہ دیگر ممالک کو تیل و گیس فروخت کرکے پاکستان کثیر سرمایہ بھی کما سکے گا۔ یوں یہ ذخائر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایشین ٹائیگر بننے میں مدد کریں گے۔ اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ امریکی کمپنی ایگزن موبائل 5 ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔زیر سمندر 5 ہزار میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ تاہم امریکی کمپنی ایگزن بنا کسی رکاوٹ کے زیر سمندر 5 ہزار میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ جبکہ دوران ڈرلنگ پریشر کک بھی حاصل ہوئی۔ جب بھی تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں ڈرلنگ کے دوران پریشر کک حاصل ہو، تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آئندہ چند روز میں باقاعدہ اور مکمل تفصیلات کے ساتھ اعلان کر دیا جائے گا۔