وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر صحت کو برطرف کرنے کا فیصلہ، ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر عمران خان شدید برہم، عامر کیانی کو وزارت صحت سے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا

 
0
595

اسلام آباد مارچ 26 (ٹی این ایس): وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر صحت کو برطرف کرنے کا فیصلہ، ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر عمران خان شدید برہم، عامر کیانی کو وزارت صحت سے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے صحت عامر کیانی کو ناقص کارکردگی کی بنا پر وزارت سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان وزیر صحت کی کاکردگی سے سخت نالاں ہیں۔خاص کر ملک بھر میں دواوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد سے وزیراعظم عامر کیانی سے سخت ناخوش ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دواوں کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی، تاہم وزیر صحت کی نااہلی کے باعث ادویات بنانے والی کمپنیوں نے یہ اضافہ 100 فیصد کردیا۔ وزیراعظم کو کچھ اطلاعات ایسی بھی موصول ہوئیں کہ وزیر صحت عامر کیانی اور ادویات بنانے والی کمپنیوں کا گٹھ جوڑ ہے، جس کے باعث ادویات کی قیمتوں میں یکدم یوشربا اضافہ کر دیا گیا۔جبکہ وزیراعظم کو یہ رپورٹ بھی دی گئی کہ وزیر صحت عامر کیانی اپنی وزارت کے معاملات سے زیادہ اپنے ذاتی کاروبار کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ان ہی تمام معاملات کے باعث وزیراعظم عمران خان نے عامر کیانی سے وزیر صحت کا عہدہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حکومتی سطح سے تاحال کسی قسم کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔