مریم اور نواز شریف سزا سے نہیں بچ سکیں گے، نواز شریف اردوان بننا چاہتے ہیں، وہ اور مریم نواز جو کہہ رہی ہیں وہ خانہ جنگی کی ابتداہے:شیخ رشید

 
0
518

اسلام آباد، جنوری 31 (ٹی این ای):عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جانا یا نہ جانا ایک ہی بات ہے، وہ مستعفی ہو چکے، نواز شریف اردوان بننا چاہتے ہیں، وہ اور مریم نواز جو کہہ رہی ہیں وہ خانہ جنگی کی ابتداہے، دونوں سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
پمز ہسپتال میں صحافی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج جو کچھ رانا ثنا اللہ نے میرے بارے میں کہا اس کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں استعفیٰ دے چکا تھا، پاکستان میں عام آدمی 2014کی گندی گلی سڑی گندم کھا رہا ہے، اگر وہ فوج اور عدلیہ کو اس زبان سے مخاطب کریں گے تو میں بھی اگلے انٹرویو میں اس سے بری زبان میں ان سے مخاطب ہوں گا، چائنہ کوریڈور کا سب سے بڑا حامی ہوں، پاکستان قائم رہے گا اور پاک فوج عظیم فوج ہے، پارلیمنٹ جاو نہ جاوایک ہی بات ہے۔
خیال رہے کہ شیخ رشید نے لاہور میں اپوزیشن کے متحدہ جلسے میں لعن و طعن کے بعد پارلیمنٹ سے استعفی کا اعلان کیا تھا لیکن اب وہ اس بات سے مکر گئے ہیں۔
دوسری جانب رانا ثنااللہ کا ان کے بارے کہنا تھا کہ ہمیشہ سے ڈیڈ لائنز دینے والوں کو کہتا ہوں کہ آپکے پاس چوبیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن ہے اور تمہارے پاس استعفوں کی سیاست کا آخری دن ہے کیونکہ اس کے بعد آئین کے مطابق ضمنی انتخاب کی مدت ختم ہو جائے گی ، راولپنڈی کے سیاستدان شیخ رشید سے بھی کہتا ہوں کہ آپ کہتے تھے کہ میرے پاس چالیس استعفے ہیں اور پھر استعفوں کی جھوٹی فہرست دکھاتے رہے پھر آ پ نے مال روڈ پر بھی فراڈ کیا اگر روک سکتے ہو تو نواز شریف کو روک لو۔