راولپنڈی پولیس کی فوری کاروائی، ٹرانسجینڈرز کے گھر زبردستی گھس کر تشدد کرنے اور موبائیل فون و نقدی چھین کر فرار ہونے والے 2 ملزمان گرفتار

 
0
421

راولپنڈی 11 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کی فوری کاروائی، ٹرانسجینڈرز کے گھر زبردستی گھس کر تشدد کرنے اور موبائیل فون و نقدی چھین کر فرار ہونے والے 2 ملزمان گرفتار، ٹرانسجینڈرز کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا، ایس پی پوٹھوہار ڈؤیژن سید علی نےنوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، اے ایس پی کینٹ کے زیر نگرانی ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوۓ ملزمان عامر اور یاسرکو گرفتار کرلیا،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس ایچ او راولپنڈی پولیس نے ٹرانسجینڈرز کے حقوق کی حفاظت کے لیے تحفظ کے نام سے خصوصی سینٹر بھی قائم کیا ہے، ٹرانسجینڈرز اور معاشرہ کے محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا ۓ گا۔ سی پی او