ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف کے حکم پر پٹرولنگ پوسٹوں پر مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں،اور بسلسلہ عید میلاد نبی صلی و علیہ و آلہ و سلم مصالحتی کمیٹی ممبران سے میٹنگز کی گئی اور عید میلاد النبی ص۔م پر جلوسوں کے روٹس اور سیکورٹی کے حوالے سے اور ٹریفک کی روانی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
ڈسٹرکٹ افسران نے مصالحتی کمیٹیوں کی میٹنگ میں سربراہی کی،
معززین علاقہ کو مصالحتی کمیٹیوں میں شامل کیا گیا،
مصالحتی کمیٹیوں کا قیام پولیس اور عوام میں رابطے اور مسائل کے حل میں ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔
عوامی حلقوں میں مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کو خوب سراہا گیا، مصالحتی کمیٹیوں کے قیام سے ٹریفک قوانین کی آگاہی، پابندی اور جرائم کی روک تھام میں یقینی مدد ملے گی، اس سلسلہ میں راولپنڈی کے ڈی۔ایس۔پی۔پٹرولنگ چوہدری ذولفقار علی نے پٹرولنگ پوسٹ قائد اعظم کالونی پر مصالحتی کمیٹی ممبران سے میٹنگ کی جس میں پوسٹ انچارج قائد اعظم کالونی محمد علی خان نے شرکت کی ۔اور چکری روڈ پر جرائم کی روک تھام کے لیے ڈی۔ایس۔پی کو بریفننگ دی ۔ اس کے علاوہ راولپنڈی ۔اٹک ۔جہلم۔چکوال کے ڈی۔اوز۔ نے میٹنگز کی اور تفصیلات سے ریجنل آفیسر جناب ایس۔ایس۔ پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف آگاہ کیا ۔ ایس۔ایس۔پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف کا کہنا تھا کہ پٹرولنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔