پشاور(ٹی این ایس) غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرکے ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنانے پر پشاور کے معروف تکہ فروش #چرسی_تکہ کے مالک نثار خان کو تھانہ شاہ قبول پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

 
0
80

پشاور

غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرکے ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنانے پر پشاور کے معروف تکہ فروش #چرسی_تکہ کے مالک نثار خان کو تھانہ شاہ قبول پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ گزشتہ روز چرسی تکہ کے مالک نثار خان نے چند غیر ملکی خاتون سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا۔ جس پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے فوری کارروائی کی۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھاکہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، چرسی تکہ کے مالک نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔