پاکستان میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری،سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے قریبی عزیز گھناونے دھندے میں ملوث

 
0
345

لاہور،اکتو بر26(ٹی این ایس): لاہور کے علاقے پیرمحل میں گردہ اسکینڈل کیس میں ملوث ملزمان مشہور سیاسی شخصیت کے بھانجے نکلے۔ زرائع کے مطابق مرکزی ملزمان ڈاکٹرکشف اورچودھری نجف مفرور ہیں تاہم انکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اےنےپیرمحل سے6افرادکوگردےکی پیوندکاری کرتےرنگےہاتھوں گرفتارکیاتھا تاہم 2 مرکزی ملزمان تاحال فرار ہیں جبکہ دونوں فرار ہونےو الے مرکزی ملزمان سابق گورنرپنجاب چودھری سرورکےبھانجےہیں جبکہ سابق گورنرچودھری سرور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چودھری سرور کا ملزمان کےکسی غیرقانونی کام سےکوئی تعلق نہیں ہے۔