آئندہ الیکشن کیلئے ملک بھر میں نئی حلقہ بندیاں کرنے کی منظوری

 
0
350

اسلام آباد ،اکتو بر26(ٹی این ایس): آئندہ الیکشن کیلئے نئی حلقہ بندیوں سے پنجاب کی قومی اسمبلی کی 9 نشستیں کم ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے آئندہ الیکشن کیلئے ملک بھر میں نئی حلقہ بندیاں کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی حلقہ بندیوں سے پنجاب کی قومی اسمبلی کی 9 نشستیں کم ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی کی مجموعی نشستیں 272 ہی رہیں گی۔ نئی حلقہ بندیوں سے خیبرپختوںخواہ کی 5 اور بلوچستان کی 3 قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھ جائیں گی۔ جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی بھی ایک نشست بڑھ جائے گی۔ اس تمام صورتحال میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔