سیکورٹی وجوہات کی بناء پر میں اور مریم اکٹھے نہیں آتے، کیپٹن صفدر

 
0
374

اسلام آباد ،اکتو بر 26(ٹی این ایس): کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے احتساب عدالت میں مریم نواز کے ہمراہ اکٹھے نہ آنے کی وجہ بتا دی۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ سیکورٹی کی وجہ سے وہ اور مریم اکٹھے نہیں آتے۔ اگر کسی کو ہمارے درمیان اختلافات کا شک ہے تو شام کو مجھ سے آ کر مل لے۔عمران خان کی الیکشن کمیشن میں پیشی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ اصل کپتان میں ہوں باقی کسی کا مجھے نہیں پتہ۔