2013کے انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندھے تھے تاہم اس بار مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے،زرداری

 
0
342

لاہور،اکتوبر 26(ٹی این ایس): سابق صدر آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ وہ اگلے الیکشن میں تمام انتخابی عمل کی خود نگرانی کریں گے اورساتھ اس پورے عمل میں بلاول بھٹو بھی انکے ساتھ  شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2013کے انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندھے تھے تاہم

ہم اس بار مینٰٰڈیٹ چوری نہٰیں ہونے دیں گے۔

لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری کا فیصل آبادکے ٹکٹ ہولڈرزسے ملاقات میں کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں طوفان بدتمیزی برپاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان انتخابات میں ہم منشورکےساتھ میدان میں اترینگے، گزشتہ انتخابات میں مجھے ایوان صدرسے نہیں نکلنے دیاگیاتھا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملکی معیشت تباہ کر دی،مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک کو   کہیں کانہیں چھوڑا۔آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ فیصل آبادمیں ٹیکسٹائل صنعت کی کمرتوڑکررکھ دی گئی، اقتدارمیں آکرٹیکسٹائل کی صنعت بحال کریں گے۔