راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد خالد یار کی ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی، بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہری سے ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو گرفتار،چھینی گئی رقم 14 لاکھ روپے اور موبائل فون برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہری سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے ڈاکو کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے چھینی گئی رقم 14 لاکھ روپے اور موبائل فون برآمد ہوا،زیر حراست شخص کا ساتھی چند دن قبل نصیر آباد کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے دوران ہلاک ہو گیا تھا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔












