کراچی (ٹی این ایس) کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں فلیبوٹمی سروسز اور آرتھوپیڈک سرجری کے سب اسپیشلٹی کلینکس و آپریشن تھیٹرز کا افتتاح صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پروفیسر امجد سراج (وائس چانسلر)، پروفیسر شاہد رسول (ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی)، پروفیسر طارق محمود (پی اے ایف نمائندہ)، پروفیسر نگہت شاہ (پرو وائس چانسلر)، ڈاکٹر نوشین رؤف (ڈپٹی ڈائریکٹر) اور ڈاکٹر صدام صالح ( اے ڈی ایم جے پی ایم سی) بھی موجود تھے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے پیڈیاٹرک، اسپورٹس اور بون ٹیومر کے بعد از آپریشن مریضوں کی عیادت کی، جن کی شاندار صحت یابی پر انہوں نے اسپتال کے آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہاافتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر نے صوبے بھر میں کلَب فُٹ بریسز اور جوتے مفت فراہم کرنے اور ٹریننگ ورکشاپس کے انعقاد کے لیے جامع تجاویز تیار کرنے کی ہدایت دی نئے سب اسپیشلٹی کلینکس اور اختصاصی آپریشن تھیٹرز میں فلیبوٹمی سروسز (زیرِ نگرانی ڈاکٹر صدام صالح)، پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجری (ڈاکٹر پرویز احمد)، اسپورٹس میڈیسن و سرجری (ڈاکٹر یاسر حسین خان) اور مسکیولواسکیلیٹل ٹیومر سرجری (ڈاکٹر فاروق حسین) شامل ہیں یہ سہولیات پیچیدہ کھیلوں کے زخموں اور ہڈی و عضلاتی ٹیومرز کے مریضوں کے لیے جدید اور خصوصی علاج فراہم کریں گی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جناح اسپتال کی قیادت خصوصاً پروفیسر شاہد رسول اور ڈاکٹر صدام صالح کو جدید خدمات کے آغاز پر سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت آرتھوپیڈک سرجری اور بچوں و بالغوں کے لیے خصوصی علاج کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے

















