لاہور اگست 26 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی انسداد پولیو کیلئے فعال و متحرک انداز میں بھرپور مہم چلانے کی ہدایت۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں انسداد پولیو کیلئے مربوط انداز میں موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انسداد پولیو مہم کیلئے وضع کردہ پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ کی فیلڈ میں موجود انسداد پولیو ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کی ہدایت۔ انسداد پولیو کے لئے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔ کوتاہی جہاں نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پولیو کے خلاف جنگ کو ہر قیمت پر جیتنا ہے۔ ہم اپنے بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے ہر صورت بچائیں گے۔ والدین بچوں کو انسداد پولیو قطرے لازمی پلائیں۔ مشترکہ کاوشوں مرض کا خاتمہ کریں گے۔ یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔