اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے کی جانے والی بھر پور کوششوں کے نتیجے میں شہر کے بیشترعلاقوں کو خورد رو جھاڑیوں سے پاک کیا جا چکا ہے

 
0
808

اسلام آباد ستمبر 28 (ٹی این ایس): اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے کی جانے والی بھر پور کوششوں کے نتیجے میں شہر کے بیشترعلاقوں سے خورد رو جھاڑیوں اور جنگلی گھاس کو تلف کیا جا چکا ہے۔ اسلام آباد کی کلین اینڈ گرین حیثیت کو بحال کرنے میں سی ڈی اے، ایم سی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان مربوط را بطہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ شہر میں جاری کلین اینڈ گرین مہم کے تحت خوردرو جھا ڑیوں کو تلف کرنے کے ساتھ ساتھ شجر کاری بھی کی جا رہی ہے جبکہ شہر کی عمو می صفائی سے متعلقہ مسائل کو بھی اس مہم کے تحت حل کیا جا رہا ہے۔

کلین اینڈ گرین مہم گزشتہ ماہ کے آخر میں اسلام آباد انتظامیہ کی نگرانی میں شروع کی گئی جس کا مقصد شہر میں گرتے ہوئے صفائی کے معیار کو بہتر بنانا اور بڑھی گھاس اور خوردروجھا ڑیاں جو شہر کے قدرتی حسن کو ما ند کر رہی تھیں کو تلف کرنا تھا۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ شعبوں کے درمیان باہمی موئثر رابطے کو یقینی بنایا گیا جس کے نتیجے میں شہر کے حسن کو آہستہ آہستہ اس صورت میں وا پس لایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں کی جا نے وا لی حا لیہ کو ششوں کے دوران شہر کی بیشتر اہم شاہراؤں، ایوینیوز، مرا کز، ما رکیٹوں اور سیکٹرز کی سڑکوں کی میڈین سٹرپس اور گرین بیلٹس خوردرو جھا ڑیوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔ مزید برآں شہر کی اہم شاہراؤں کو خوبصورت بنانے کے لئے ان کے اطراف لینڈ سکیپنگ کے کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

شہر میں صفائی کی عمومی صورت حال کو بہتر بنانا بھی کلین اینڈ گرین مہم کا اہم جزو ہے۔ اس سلسلے میں گرین بیلٹس،جنگل ایریاز اور شہر کے مضا فا تی علا قوں میں لگائے گئے کوڑے کے ڈھیروں کو تلف کرنے کے لئے سینی ٹیشن کے عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز دی گئی ہدایات کی روشنی میں شہر کے مختلف علا قوں کا دورہ کرکے صفائی کے کام کی نگرانی کے ساتھ ساتھ گندگی پھیلانے وا لے عنا صر کو جرمانے کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے کے دوران کوڑا کرکٹ پھیلانے اور دیگر خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد پر تقریباً 200000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے کی جانے والی حا لیہ کو ششوں کے دوران کھنہ لہتراڑ روڈ بجانب علی پور فراش ٹاؤن سے ایک ماہ سے زائد عرصہ سے لگے ہوئے کوڑے کے ڈھیروں کے ختم کرنے کے علا وہ سیکٹر I-8اور سیکٹر I-10کی گرین بیلٹس سے کوڑے کے ڈھیروں کا خا تمہ کیا گیا ہے۔