اگرمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے سیاسی اتحاد کا فیصلہ کر لیا ہے تو یہ انکا حق ہے،شاہ محمود قریشی

 
0
337

اسلام آباد مارچ 24 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی اور مسم لیگ ن نے سیاسی اتحاد کا فیصلہ کر لیا ہے اور یہ ان کا سیاسی حق ہے۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کے سیاسی حریف رہے ہیں اور گزشتہ تین دہائیں سے ایک دوسرے کے خلاف سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ، جس دوران دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر شدید تنقید بھی کی اور ایک دوسرے پر بہت سے الزامات بھی لگائے لیکن اب دونوں سیاسی جماعتوں نے اتحاد کا فیصلہ کر لیا ہے۔یاد رہے کہ نون لیگ کے بانی نواز شریف اس وقت جیل میں کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ نون کے موجودہ چئیرمین شہباز شریف بھی جیل میں تھے جنہیں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے اور دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور ان کے والدآصف علی زرداری پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیسز چل رہے ہیں جبکہ زرداری پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کے اور بھی کئی ریفرنسز دائر ہین جن کی تحقیق کی جارہی ہے۔ اب دونوں جماعتیں مل کر حکومت کو دباؤ میں لانا چاہتی ہیں تا کہ ان کے راہنماؤں پر چلتے کیسز کا رخ موڑا جا سکے۔