اپوزیشن میڈیا میڈیا کھیلتی ہے اور میڈیا پر ہی حکومت گراتی ہے، یہ ہارا ہوا لشکر ہے،وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی ان کو ناکامی ہوگی،وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید

 
0
120

اسلام آباد 08 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا سرکس بارہا دیکھ چکے ہیں، یہ لوگ روزانہ میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں اور میڈیا پر ہی حکومت گراتے ہیں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ان کے دعوے ناکام ہوئے، یہ ہارا ہوا لشکر ہے صرف ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، اپوزیشن نے پہلے بھی دعوے کئے لیکن قانون سازی میں ان کے اپنے ہی ارکان غائب ہوتے ہیں، اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں بھی منہ کی کھائے گی۔

منگل کو اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر نجی ٹی وی چینل کو ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا سرکس بارہا دیکھ چکے ہیں، جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو کہا گیا کہ عمران خان وزیراعظم عمران کا حلف نہیں لے سکیں گے لیکن اللہ کے فضل سے وہ سرخرو ہوئے، پھر کہا گیا کہ بجٹ پاس نہیں ہو گا، ہم نے بجٹ بھی پاس کر کے دکھایا، ا

س کے بعد فیٹیف قانون سازی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور آئی ووٹنگ قانون سازی کے دوران بھی اپوزیشن نے بھرپور مخالفت کی لیکن ہم بل پاس کرانے میں کامیاب رہے۔

مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کو اس سے پہلے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں بھی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی کیونکہ جب بھی نظریے اور مفادات کا مقابلہ ہوا ہے تو جیت ہمیشہ نظریے کی ہوئی ہے، اپوزیشن ہارا ہوا لشکر ہے، یہ لوگ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ یہ پھر ہاریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جرات مند اور نڈر لیڈر ہیں، انہوں نے یورپی یونین سے کہا کہ جب اگست 2019ءمیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو یورپی یونین نے بھارت کے یکطرفہ اقدام کی مذمت کیوں نہیں کی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو کیوں نہیں سراہا گیا؟

وزیراعظم نے دوٹوک موقف اختیار کیا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے لیکن خوداری پر مبنی خارجہ پالیسی ہو گی، غلامی نہیں ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، مولانا فضل الرحمان مذہب کے نام پر سیاست کرتے آئے ہیں، اپنے جلسوں میں امریکہ کے مخالف بیانات دیتے رہے ہیں، آج پریس کانفرنس میں کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم عمران خان نے مغرب کو ناراض کر دیا ہے۔