وزیراعلی ٰ پنجاب سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، وزیراعظم اورعثمان بزدار کی قیادت پر مکمل ا عتماد کا اظہار

 
0
410

لاہور 08 مارچ 2022 (ٹی این ایس): اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتما دناکام ہو گی ، اس سلسلہ میں وزیراعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدارسے اسلام آباد میں اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں،

ملاقات کرنے والوں میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر،مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی،ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ اورغلام بی بی بھروانہ شامل تھیں،ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال،اپوزیشن کی تحریک کوناکام بنانے اورآئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیاگیا،اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی ٰعثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا،

وزیراعلی ٰنے اس موقع پر کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مل کر ناکام بنائیں گے،ہم سب ایک ہیں اورایک رہیں گے،اپوزیشن کا پراپیگنڈا ہماری صفوں میں انتشار پیدا نہیں کرسکتا، تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے پاس ارکان پورے نہیں،

وزیراعظم پہلے بھی پراعتماد تھے اور آج بھی پراعتماد ہیں،انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنیوالوں کو خود ایک دوسرے پر اعتماد نہیں،وزیراعظم عمران خان کو تمام ارکان اسمبلی کی بھرپور حمایت حاصل ہے اوررہے گی،انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتمادکی ناکامی نوشتہ دیوار ہے ، حکومت 5سال پورے کرے گی اورعوام عمرا ن خان کو اگلے 5 سال کیلئے بھی وزیراعظم منتخب کریں گے۔