وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہر اقتدار کی بیوٹیفکیشن کے ضمن میں ارجنٹینا پارک میں بڑے پیمانے پر شجرکاری اور ہارٹیکلچر کاکام کیا گیا

 
0
384

اسلام آباد 22 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہر اقتدار کی بیوٹیفکیشن کے ضمن میں ارجنٹینا پارک میں بڑے پیمانے پر شجرکاری اور ہارٹیکلچر کاکام کیا گیا ہے۔مذکورہ پارک میں لینڈ اسکیپنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔80فیصد لائیٹس بھی چالوکردی گئی ہیں،جبکہ موسمی پھولدار پودے بھی انتہائی مہارت اور دیدہ زیب کیاریوں میں لگائے گئے ہیں،جوکہ موسم بہار میں اپنے مکمل جوبن پرہیں۔پارک میں لگے پودوں اورشربز بشمول چنمبیلی ،مروااورمختلف اقسام کی باڑ کی بھی بہت ہی خوبصورت انداز سے کٹنگ کی گئی ہے۔مذکورہ پارک کی مرمت وبحالی اور لگی جالیاں اورگرلز کی پینٹنگ کاکام بھی اختتامی مراحل میں ہے۔پارک میں موجود2فواروں کوبھی جلد چالوکردیا جائے گا۔پارک کی اپ گریڈیشن کے بعد شام کے اوقات میں بچوں اور شہر یوں کی کثیر پارک میں آتی ہے۔