وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں

 
0
220

اسلام آباد 22 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ روز بری امام کے مختلف مقامات پر قبضہ مافیا، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم زوروشور سے جاری ہے۔اسی ضمن میں گزشتہ روز ادارہ ہذا کے شعبہ انفورسمنٹ نے موضع نڑیل بری امام میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے وویل ڈوزر کی مدد سے8کمرے،16چاردیواریاں،3 بیت الخلاء، 3کچن اور 2نئی ڈی پی سی کو مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔ڈھوک ٹاہلی بری امام میں دوران آپریشن غیر قانونی تعمیر کئے گئے 3کمرے،3چاردیواریاں،بیت الخلاء، کچن مسمار کئے گئے۔سابقہ آپریشن کے تسلسل میں رمشا کالونی میں غیر تعمیر شدہ 2نئے تعمیر شدہ گھر،4چاردیواریاں،3کمرے،ایک کچن،1بیت الخلاء،2چاردیواریاں مسمار کرکے انتہائی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔جبکہ موقع پر ضبط شدہ سامان کو سی ڈی اے کے اسٹور میں جمع کروادیا گیا ہے۔