الیکشن کمیشن کا ضمنی الیکشن میں بھی آر ٹی ایس استعمال کرنے کا فیصلہ

 
0
439

اسلام آباد ستمبر 6(ٹی این ایس):الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے نتائج کےلیے ایک بار پھر رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے استعمال کا فیصلہ کیا لہے اور اس حوالے سے تمام ریٹرننگ افسران کو آر ٹی ایس کے لازمی استعمال کیلئے خطوط لکھ دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو خطوط ارسال کردیئے جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ضمنی انتخابات اور دوبارہ پولنگ والے حلقوں میں آرٹی ایس کا استعمال کیا جائے گا، جس کے لئے نادرا کا عملہ آر ٹی ایس سسٹم پریذائیڈنگ اوراسسٹنٹ پریذائیڈنگ اورمتعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفترمیں موبائل پرسافٹ ویئرانسٹال کرے گا۔

یاد رہے کہ پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پہلی مرتبہ آر ٹی ایس سسٹم کا استعمال کیا گیا تھا جس کے ذریعے ریٹرننگ افسر کو انتخابی نتائج اس سسٹم میں ڈالنا تھے جو براہ راست الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر سے منسلک تھا، جو بری طرح ناکام ہوا تھا۔نتائج کے اعلان میں تاخیر پر تمام سیاسی جماعتوں نے اعتراض اٹھایا تھا اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، اس حوالے سے تحریک انصاف نے سینیٹ میں پارلیمانی رہنما اعظم سواتی و دیگر پر مشتمل آر ٹی آیس شٹ ڈاؤن معاملے کی نگرانی کے لیے تحققیقاتی کمیٹی قائم کی تھی۔پی ٹی آئی کی تحقیقاتی کمیٹی نے آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کا ذمہ دار نادرا کو ٹھہرایا تھا اور اس کی ناکامی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی تھی۔تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے صاف شفاف ہونے کے سارے ثبوت موجود ہیں تاہم کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ آر ٹی ایس کی ناکامی کا فارنزک آڈٹ کرایا جائے۔