سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کیخلاف جامشورجوائنٹ ونچر کیس کی سماعت کرنے والابنچ ٹوٹ گیا، معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا

 
0
238

اسلام آباد دسمبر 03 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کیخلاف جامشورجوائنٹ ونچر کیس کی سماعت کرنے والابنچ ٹوٹ گیا،نئے بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کوبھجوادیاگیا۔منگل کو سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کیخلاف جامشوروجوائنٹ ونچرکیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں سماعت کرنیوالابنچ ٹوٹ گیا،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ ایک جج صاحب سماعت نہیں کرناچاہتے،نیابنچ تشکیل ہونے پرسماعت کریں گے،عدالت نے نئے بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کوبھجواتے ہوئے سماعت جنوری تک ملتوی کردی۔