طلبا کی عملی جدوجہد کا آغاز آج سے ہوگیا ہے، کامیابی انہیں ملتی ہے جو گرکر اٹھتے ہیں،گورنرسندھ

 
0
269

کراچی دسمبر 03 (ٹی این ایس): گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ طلبا کی عملی جدوجہد کا آغاز آج سے ہوگیا ہے، کامیابی انہیں ملتی ہے جو گرکر اٹھتے ہیں۔کراچی کی نجی جامعہ کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جو بڑے خواب دیکھتے ہیں لوگ اسے دیوانہ کہتے ہیں،لیکن یہ ایک حقیقت ہے جس نے بڑے خواب دیکھے وہ بڑا آدمی بنا، طلبا کو چاہیے کہ عملی زندگی میں والدین اور پاکستان کا نام روشن کریں،انہوں نے طلبہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ فارغ التحصیل ہونے والا ہر طالب علم ایک بچے کو پڑھانے کا بیڑا اٹھائے،تقریب میں مختلف شعبہ جات کے فارغ التحصیل ہونے والے 840 طلبا کو ڈگریاں تفویض کی گئیں،اعلی کارکردگی پر گیارہ طلبا کو گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔