تھانہ کھلابٹ پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، ہیروئن، آئس اور اسلحہ برآمد

 
0
214

ہری پور 09 جون 2021 (ٹی این ایس): ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ سردار واجد نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی صدر سجاد خان کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران بدنام زمانہ آئس ڈیلر نادی خان ولد ریڑا خان سکنہ کیمپ نمبر16 گرفتار۔ قبضہ سے 35 گرام آئس اور 01 پستول 30 بور معہ 11 عدد کارتوس برآمد ۔ دوسری کاروائی کے دوران مسما(ن) زوجہ اختر نواز سکنہ محلہ درگڑی کھلابٹ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 250 گرام ہیروئن برآمد۔ منشیات ایکٹ اور اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمہ درج