لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے، تحریک انصاف

 
0
436

اسلام آباد دسمبر 4(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصا ف کے ترجمان فوادچودھری کہاہے کہ وزیر صاحبہ کے بیان پراُن سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔دعاگوہوں کہ اللہ کریم اُن کے لیئے آسانیاں پیداکریں اور اُنہیں آزمائش سے نجات دلائیں۔ یہ بات انہوں نے مریم اورنگزیب کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وزارت طوق بن کران کے گلے میں آئی ہے انہیں جھوٹ کے علاوہ بولنے کو کچھ میسر نہیں۔مریم بی بی کے بیانات سے حقائق بدلنے ہوتے تو میاں صاحب کو اس قدر ذلت نہ اٹھانا پڑتی۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے۔بیالیس فیصد سے زائد فیڈرز آج بھی لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان صرف چند بڑے شہروں کا نام نہیں ہے۔ہماری بیشتر آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے جہاں آج بھی چھ چھ گھنٹے بجلی دستیاب نہیں۔صنعتوں پر تالے ڈال کر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے جیسا کارنامہ نون لیگ کے علاوہ کسی کے بس کی بات نہیں تھی۔حکومت کی اِنہی چالوں کے باعث برآمدات اُوندھے منہ گررہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ جتناجلد پاکستان کو انتخابات کی جانب لے کر جایا جائے اتنا ہی بہترہے۔