گیس کمپنیاں لائن لاسز کی کمی میں کامیاب نظر نہیں آرہی ہیں ،ٹیرف میں اضافہ نا گزیر ہے‘ چیئرپرسن اوگرا

 
0
343

لاہور دسمبر 4(ٹی این ایس) چیئرپرسن آل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )عظمیٰ عادل خان نے کہاہے کہ گیس کمپنیاں لائن لاسز کی کمی میں کامیاب نظر نہیں آرہی ہیں ، گیس ٹیرف میں اضافہ نا گزیر ہے ،اگر ٹیرف بڑھا تو کمپنیوں کے مارجن میں کمی کرنا ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو زسوئی گیس کمپنیوں کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں تمام ریجنز کے سوئی ناردن اور سدرن کمپنی کے افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر گیس کی قیمتوں اور کمپنیوں کے مارجن میں کمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلا س میں سوئی گیس ناردن اور سدرن کمپنیوں کے مارجن میں کمی کا فیصلہ بھی زیر غور آیا ۔اس موقع پرچیئرپرسن اوگر ا عظمیٰ عادل نے کہا کہ گیس کمپنیاں لائن لاسز کی کمی میں کامیاب نظر نہیں آرہی ہیں جس کی وجہ سے گیس ٹیرف میں اضافہ نا گزیر ہے ۔اگرٹیرف بڑھا تو کمپنیوں کے مارجن میں کمی کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ گیس مارجن کا اثر منافع اور شیئر ہولڈ ز پر ہوگا جس سے صنعت کار صارفین کا موقف سن رہے ہیں ۔