اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا

 
0
350

اسلام آباد دسمبر 4(ٹی این ایس) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا، اس خصوصی ٹریفک پلان کے مطابق ،ایس پی ٹریفک،3ڈی ایس پیز،20انسپکٹرز ، سمیت550افسران و جوان ڈیوٹی انجام دیں گے تا کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو، موجودہ ملکی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد یوم تاسیس کے سلسلے میں ٹریفک کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوں کا انتظام،ITPریڈیو ایف ایم92.4 اپنی خصوصی نشریا ت کے ذریعے بھی شہریوں کو صورت حال سے باخبر رکھے گا ،جبکہ شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915اور0519261992-93پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں،ٹریفک انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک ازخود کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں ہونے والے کل کے جلسے کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا،ٹریفک پلان کے مطابق جلسے میں،ایس پی ٹریفک ،3ڈی ایس پی،20انسپکٹرز ، سمیت 550افسران وجوان ڈیوٹی دیں گے، جلسے میں پشاور سے آنے والے شرکاء کشمیر ہائی وے سے زیروپوائنٹ سے بائیں ٹرن لیکر پریڈ گراؤنڈ کے سامنے بنی ہوئی پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرینگے ،لاہور سے آنے والے شرکاء ایکسپریس وے سے فیض آباداور گارڈن فلائی اوور سے واپس ٹرن لیکر کر پریڈ گراؤنڈکی مخصوص کردہ پارکنگ گاڑیاں پارک کرینگے، بہارہ کہو سے آنے والے شرکاء مری روڈ راول ڈیم ،فیض آباد پل سے نیچے اتر کر گارڈن فلائی اوور سے واپس ٹرن لیکرپریڈ گراؤنڈکی مخصوص کردہ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرینگے ،انٹری نمبر 1میں بسیں پارک کی جائیں گی،انٹری نمبر2میں کار و موٹر سائیکلز پارک کی جائیں گی،انٹری نمبر3ریزرو جبکہ انٹری نمبر4وی آئی پی پارکنگ کے لئے ہو گی۔

جلسے کے دوران زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد عام ٹریفک کے لئے بند ہو گا ماسوائے جلسے والی گاڑیوں کے،فیض آباد سے بجانب زیرو پوائنٹ عام ٹریفک کے لئے بند ہو گاماسوائے جلسہ والی گاڑیوں کے،چاند تارہ ناکہ سے بجانب گارڈن فلائی اوور شکر پڑیاں سائیڈ عام ٹریفک کے لئے بند رہے گا،گارڈن فلائی اوور آئی ایٹ سائیڈ سے بجانب شکرپڑیاں ،فیض آباد عام ٹریفک کے لئے بند رہے گا،متبادل راستے،اسلام آباد سے راولپنڈی ،ائیرپورٹ اور جی ٹی روڈ لاہور جانے والے شہری ڈھوکڑی چوک ،راول ڈیم چوک سے مری روڈ ایکسپریس وے استعمال کریں،سیکٹر جی سکس،جی سیون اور ایف ایٹ سے راولپنڈی جانے والے شہری اے ڈی بی پی یوٹرن سے دائیں سیکٹر جی ایٹ سے نائنتھ ایونیواستعمال کریں گے،مری روڈ،آئی جے پی روڈ سے آنیوالی ٹریفک مری روڈ راول ڈیم استعمال کریں، ایکسپریس وے سے آنے والی ٹریفک فیض آباد سے اوپر مری روڈ راول ڈیم استعمال کریں گی،سیکٹر آئی ایٹ سے آنیوالی ٹریفک آئی ایٹ سگنل آئی جے پی روڈ نائنتھ ایونیو استعمال کرے گی،کشمیر ہائی وے چاندتارہ سے اندر جانے والی ٹریفک زیروپوائنٹ استعمال کرے گی،سپورٹس یوٹرن ناکہ ،چاندتارہ چوک سے آنیوالی ٹریفک سیونتھ ایونیو استعمال کرے گی،جہاں جہاں روڈ بند کئے جا ئیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی ،آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم92.4 بھی اپنی خصوصی نشریا ت کے ذریعے بھی شہریوں کو صورت حال سے باخبر رکھے گا، ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے جلسہ کے شرکاء اپنی گاڑیاں مقرر کردہ پارکنگ میں کھڑی کریں شہری جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔