وفاقی ترقیاتی ادارے نےاسلام آباد کو ٹریفک حادٹات سے بچانے کیلیے اہم شاہراہوں اور سروس روڈز پر 4400کلومیٹر لین مارکنگ پرکام جاری ہےجبکہ 1500نئے ستریٹ سائن بورڈز بھی نصب کردیے

 
0
292

اسلام آباد 09 جون 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے نےاسلام آباد کو ٹریفک حادٹات سے بچانے کیلیے اہم شاہراہوں اور سروس روڈز پر 4400کلومیٹر لین مارکنگ پرکام جاری ہےجبکہ 1500نئے ستریٹ سائن بورڈز بھی نصب کردیے ہیں۔ مزید برآں
1600کلومیٹر پر
پیٹنگ اور گرب سٹون کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جارہاہے جن میں اہم شاہراہیں ، سروس روڈزشامل ہیں۔ اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور سروس روڈز پر 4400کلومیٹر لین مارکنگ کی گئی ہے ۔ 1500نئے ستریٹ سائن بورڈز نصب کئے جارہے ہیں اور ان پر مزید کام جاری ہے۔انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق 6گائیڈ میپ بھی نصب کئے ہیں جن جگہوں پر گائیڈ میپ نصب کئے گئے ہیں ان میں ایف سکس مرکز ،ایف سیون مرکز ،ایف ایٹ مرکز ،آئی ایٹ مرکز ، جی سکس مرکز اور ایف ٹین مرکز شامل ہیں۔ معذور افراد کیلئے پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کے سلسلے میں ایف ٹین اور بلیو ایریا میں کام جاری ہے۔ ایف سکس مرکز کے اندر دو سٹ آئوٹ جن میں سے ایک شمال کی طرف واقع ہے جبکہ دوسرا جنوب میں واقع ہیکی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔اسلام آباد کے اندر سیونتھ ایونیو،نائنتھ ایونیو، شہید ملت روڈپر موجود پلوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو چکا ہے۔اسلام آباد کے 20نالوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس میں سٹون پچنگ، ریلنگ کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے جو کہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔