ممبر پلاننگ کی صدارت میں سی ڈی اے ڈیزائن کمیٹی کےاجلاس میں کئی منصوبوں کی منظوری

 
0
1242

اسلام آباد 09 جون 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے ممبر پلاننگ نویدالہی کی صدارت میں ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں کئی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ہے۔اجلاس میں ملک کے نامور آرکیٹیکٹ جہانگیر خان شیرپائو، سیف اللہ صدیقی اور یاسر الیاس صدر آئی سی سی آئی نے شرکت کی۔ ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد نیو بلیو ایریا کے پلاٹ نمبر 11پر جدید ترین بین الاقوامی میعار کی 27منزلہ عمارت کی حتمی منظوری دے دی گئی ۔کمیٹی کے پاس بارہ فرموں نے ڈیزائن بھیجا تھاجن میں سے آٹھ کو منظور کر دیا گیا ۔ تین فرموں کے ڈیزائن پر کمیٹی نے اعتراض کر کے دوبارہ ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ ایک فرم غیرحاضرتھی۔ اجلاس میں کمیٹی نے جی فائیو کے ڈپلومیٹک انکلیو میں تیرہ منزلہ آپارٹمنٹ کی بھی منظوری دے دی ۔ منظور کئے گئے ڈیزائنز میں بلیو ایریا ، ڈی بارہ میں مسجد ، آئی ایٹ میں کمرشل بلڈنگ ، آئی ٹین میں کمرشل بلڈنگ ،ایف ایٹ میں کمرشل بلڈنگ ، ایف سکس میں کمرشل بلڈنگ اور جی فائیو کے آپارٹمنٹ کے ٹوٹل پانچ لاکھ اسی ہزار پانچ سوستر سکویئر فیٹ کا ایریا شامل ہے