کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو پلاٹوں کی خریداری کے دوران فراڈ اور دھوکہ دہی سے بچانے کیلیے اپنی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی فہرست اپ لوڈ کردی

 
0
106

اسلام آباد 09 جون 2021 (ٹی این ایس): کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو پلاٹوں کی خریداری کے دوران فراڈ اور دھوکہ دہی سے بچانے کیلیے اپنی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی فہرست اپ لوڈ کردی ہے ۔
سی ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کے لیے وفاقی دارالحکومت میں تمام قانونی طور پر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متعلق تمام تر معلومات کو اپنی ویب سائٹ کو اپ لوڈ کردیا ہے۔ یہ اقدام شفافیت کو یقینی بنانے اور عام خریداروں کے مفادات کے تحفظ جو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ حکام نے زور دے کر کہا ہے کہ لوگ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی/ہاؤسنگ پروجیکٹ چاہے وہ رہائش اور تجارتی ہو اس میں سرمایہ کاری سے پہلے سی ڈی کی ویب سائٹ www.cda.gov.pk کو وزٹ کریں اور فراہم کردہ تمام تر تفصیلات کی روشنی میں فیصلہ کریں ۔