جب گالی سے بات شروع کی جائے گی تو گولی تک تو پہنچے گی:خواجہ سعد رفیق

 
0
492

اسلام آباد، مئی 07 (ٹی این ایس):  حکمران جماعت  مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور وزیر ریلوے خوجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب گالی سے بات شروع کی جائے گی تو گولی تک پہنچے گی۔

قومی اسمبلی  میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ  احسن اقبال پر حملہ اُسی روش کا شاخسانہ ہے جس میں دوسرے کی بات کو نہیں سنا جا تا۔

انھوں نے کہا کہ کوئی ایک جماعت اور ادارہ انتہا پسندی کا مقابلہ نہیں کر سکتی، ختم نبوت کے معاملہ کو غلط طور پر اچھالا گیا، یہ مسئلہ ختم ہو چکا تھا۔

انھوں نے کہا کہ اس عز م کا اظہار کر تے ہیں کہ کسی بھی جبر اور دہشت گردی کا مقابلہ مل کر کریں گے۔