احسن اقبال کی حالت تسلی بخش ہے،تمام اعضاء محفوظ ہیں، بازو کی ٹوٹی ہوئی ہڈی کوپلیٹوں کےذریعےجوڑدیا گیا: میڈیکل بورڈ کی بریفنگ

 
0
323

لاہور، مئی 07 (ٹی این ایس): قاتلانہ حملہ میں بچ  گئے تاہم زخمی ہوئے وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کے بارے میں میڈیکل بورڈ نے بریفنگ دی

سرکاری رپورٹ‏ میں کہا گیا ہے کہ گولی کہنی کی ہڈی کوتوڑتی ہوئی پیٹ کے زیریں حصے میں پیوست ہوگئی، لیپروسکوپی کےذریعےپیٹ کےاندرونی حصےکامعائنہ کیاگیاپیٹ کےاندرتمام اعضا تسلی بخش ہیں۔

میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا کہ  بازوکی ٹوٹی ہوئی ہڈی کوپلیٹوں کےذریعےجوڑدیا گیاہے  اور احسن اقبال کی حالت تسلی بخش ہے۔