پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1655ہو گئیں، 28 افراد صحتیاب

 
0
249

اسلام آباد مارچ 30 (ٹی این ایس): کورونا سے پاکستان میں بھی اموات اور نئے کیسز آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور ملک میں متاثرین کی تعداد 1650 ہو گئی جبکہ 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات 29 مارچ کو ریکارڈ کی گئیں، جہاں سندھ ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مریض دم توڑ گئے۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں 5، سندھ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک فرد اس مہلک وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔

اگر مجموعی طور پر ملک میں کیسز کو دیکھیں تو پنجاب سب سے آگے ہے اور وہاں 638 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اس کے بعد سندھ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 508 ہے۔

پنجاب

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں جب کہ سب سے زیادہ اموات بھی وہیں ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: تاریخ اپوزیشن کی اس رویے کو یاد رکھے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب بھی بول پڑے

اتوار کو صوبے میں مزید 36 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 618 تک جاپہنچی ہے جب کہ ایک 68 سالہ خاتون بھی اسی مہلک وائرس کے باعث انتقال کر گئیں۔

سندھ
سندھ میں آج بھی مزید 2 اموات سامنے آگئی، جس کے بعد صوبے میں اب تک انتقال کرنے والوں کی افراد 5 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بذریعہ ٹوئٹ بتایا گیا کہ آج صبح کراچی میں کورونا وائرس سے 2 افراد کی موت ہوگئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 508 ہوگئی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں بھی مزید 3 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 144 ہو گئی ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق اب تک 2 مریض مکمل صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض انتقال کر چکا ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے 5 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں متاثرہ افراد کی تعداد 128 ہو گئی ہے۔

اتوار کو گلگت بلتستان میں وبا کے باعث محکمہ صحت کا ملازم جاں بحق ہو گیا تھا۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں بھی آج تین نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 195 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، حکومت سندھ نے مستحق خاندانوں کو رقوم فراہم کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا

گزشتہ روز ایبٹ آباد میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی تھی جس کی تصدیق کمشنر ہزارہ نے کی تھی۔

اسلام آباد

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مزید 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 43 سے بڑھ کر 51 ہوگئی ہے۔

آزاد جموں اینڈ کشمیر

وادی کشمیر میں اب تک 6 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

پاکستان میں کورونا وائرس جیسی خطرناک وبا پر قابو پانے کے لیے ہمسایہ ملک چین کی حکومت کی جانب سے مسلسل طبی آلات کی شکل میں امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

چین کی وائی ٹی او کارگو ائیر لائن کی پرواز وائی جی 9067 آج صبح 9 بج کر 25 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امدادی سامان کے ساتھ اتری ہے۔

پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جا رہے ہیں اور آج چین کے کن منگ ائیر پورٹ سے ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر طبی سازو سامان لے کر پانچویں کارگو فلائٹ کراچی پہنچی ہے۔