اسلام آباد(ٹی این ایس) اسلام آباد میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2افراد جاں بحق ہو گئے

 
0
107

تیز رفتار کار کی ٹکر سے سڑک کراس کرتے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زیرو پوائنٹ اسلام آباد کے قریب فیصل مسجد کی جانب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے دو افراد کو کچل دیا، دونوں پل کے بجائے روڈ سے کراسنگ کر رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔دوسری جانب فیصل آباد میں ساہیانوالہ کے قریب جانوروں سے لوڈ مزدے اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میںایک شخص جاں بحق جبکہ 4 مویشی ہلاک ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق شخص کی نعش پولیس کے حوالے کر دی ہے۔