اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورحکومت کے موثر اقدامات کے باعث کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب

 
0
544

لاہور 09 جون 2021 (ٹی این ایس): اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورحکومت کے موثر اقدامات کے باعث کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں اورکورونا سے محفوظ رہیں۔ شہری ویکسین کے بارے میں افواہوں پر ہرگز یقین نہ کریں۔ کورونا ویکسین مکمل طورپر محفوظ ہے۔ کورونا ویکسین لگانے کیلئے پنجاب حکومت نے ہر ضلع میں سینٹرز قائم کیے ہیں۔ میں ایک کروڑ کورونا ویکسین لگانے پر وزیراعظم عمران خان،ان کی ٹیم اوراین سی اوسی کی مخلصانہ کاوشوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن کے بے بنیاد پراپیگنڈے کے باوجود اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ اپوزیشن عناصر کورونا پر سیاست چمکاتے رہے اورحکومت دکھی انسانیت کی خدمت کرتی رہی۔ اپوزیشن کارویہ کورونا پر نامناسب اورقومی مفادات کے منافی رہا۔ یہ ٹولہ انسانی زندگیوں پر بھی سیاست کرنے سے باز نہ آیا۔ اپوزیشن کوہزیمت اٹھانا پڑی اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت سرخرو ہوئی۔ پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ صوبہ پنجاب ویکسین لگانے کے عمل میں بھی دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت آگے ہے۔ انشاء اللہ ہم کورونا ویکسین لگانے کے ہدف کوحاصل کریں گے۔ کوروناسے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے۔
کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔