جعلی راجکماری کی”سٹپنیاں“پے درپے ناکامیوں کے بعد ذہنی مریض بن چکی ہیں، فردوس عاشق اعوان

 
0
152

لاہور 09 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان، جعلی راجکماری کی”سٹپنیاں“پے درپے ناکامیوں کے بعد ذہنی مریض بن چکی ہیں ”بڑی سٹپنی“کے ساتھ”چھوٹی سٹپنی“ کی ذہنی حالت پر رحم آتا ہے جب سے پی ڈی ایم کا بٹوارا ہوا ہے ان کے چہروں پربوکھلاہٹ اورمایوسی عیاں ہے جعلی راجکماری کی”سٹپنیوں“کے پاس بیچنے کیلئے اب کوئی چورن نہیں پی ڈی ایم کی بربادی کی داستان جب بھی لکھی جائے گی ان نااہل اورنالائق”سٹپنیوں“کا نام سرفہرست ہوگا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بارے میں بات کرنے سے پہلے انہیں اپنی اوقات یاد رکھنی چاہیے ”سٹپنیوں“ کے بارے میں یہی کہا جاسکتا ہے ”کیا پدی،کیا پدی کا شوربہ“ وزیراعلیٰ عثمان بزداران کے آقاؤں کی طرح چوردروازے سے آئے نہ منصوبوں میں کمیشن کھایا اور کک بیکس لئے
منصوبوں میں کک بیکس لینا اورکمیشن کھانا سٹپنیوں کے بڑوں کا وطیرہ رہا یہ یاد رکھیں کہ سابق دور میں جعلی خادم اعلی خود ٹھیکے دیتے اورٹھیکیداروں سے ملاقاتیں کرتے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ان کے دور کے حکمرانوں کی طرح خود ٹھیکے دیتے ہیں نہ ٹھیکیداروں سے ملاقاتیں کرتے ہیں وزیراعلیٰ عثمان بزدارشرافت،دیانت اورشفافیت کے پیکر ہیں،انکے ہوتے ہوئے کوئی قومی وسائل پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا یہ صرف اپنی نوکریاں پکی کرنے میں لگی ہوئی ہیں اور جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں جھوٹ بول بول کر”سٹپنیاں“ اپنی دنیا کے ساتھ آخرت بھی خراب کرنے میں لگی ہوئی ہیں، انہیں منصوبوں میں کمیشن اور کک بیکس ختم ہونے پر سب سے زیادہ تکلیف اوردکھ ہے۔