لاہور 09 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا انسداد ڈینگی کے لئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم محکمہ صحت اورانتظامیہ انسدادڈینگی کیلئے ہرضروری اقدام اٹھائے۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے متعلقہ ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔ متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وضع کر دہ پلا ن پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات کی خود نگرانی کریں۔ انسداد ڈینگی کے لئے سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے- ڈینگی سرویلنس پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے- متعلقہ افسران اور عملے کو دفتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نظر آنا چاہیے – پہلے زیادہ توجہ کورونا پر تھی، اب کورونا کے ساتھ ڈینگی کا بھی موثر سدباب کرنا ہو گا- عثمان بزدار کورونا کی طرح انسداد ڈینگی کے اقدامات کو خود مانیٹر کروں گا- ”سب اچھا ہے“کی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا۔ انسداد ڈینگی کے ہر اقدام کا آڈٹ ہو گا- انسداد ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کیا جائے گا- ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں غفلت یا تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔