ہمارے مخالفین اخلاقی وسیاسی اقدارسے عاری ہیں۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
290

سی ڈی اے ماڈل سکول اور الیکٹریکل انکوائری جی ایٹ سے ملازمین کی کثیر تعداد کا مزدور یونین کی مکمل حمایت کا اعلان۔
اسلام آباد 10 جون 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے ماڈل سکول سے اورنگزیب خان،غلام محمد،زاہد مشرف،ہارون،ذوالفقار،صغیر پرویز،محمد عثمان،کشورسلطانہ،رابعہ عمران،ام سلمہ،سمیراکنول،صائمہ بوٹا،شکیل،طاہر محمود اور الیکٹریکل انکوائری جی ایٹ ون سے عبدالقدیر اور عبدالوہاب کی قیادت میں ملازمین کی کثیر تعداد نے ریفرنڈم میں مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،اس موقع پر پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے تمام ملازمین کا مزدور یونین کی حمایت کرنے پر انکاشکریہ ادااور انہیں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین اخلاقی وسیاسی اقدارسے عاری ہیں،کردارکشی اور الزامات کی سیاست ان کا وطیرہ بن چکی ہے جبکہ مزدور یونین نے ہمیشہ کارکردگی کو اپنا شعاربنایا یہی وجہ ہے کہ سی ڈی اے کی تاریخ میں جو کام مزدور یونین نے اپنے دورمیں کیے اور جس قدر مراعات ملازمین کو دلوائیں اسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنی زندگی کا پچاس سال سے زائد عرصہ اپنے محنت کشوں کی خدمت میں گزارااورادارے سے باعزت ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ملازمین نے مجھ پر اور میری ٹیم پر اعتماد کا اظہارکیا جبکہ کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ادارے سے جبری ریٹائرڈ کیے گئے شخص کے نام نہاد سیاسی وارث آج نیکوکار بننے کی کوشش کر رہے ہیں،گزشتہ تین سال سے یہی بچہ جمہورہ اور ڈھول گروپ مل کر اقتدار کے مزلے لوٹتے رہے اورملازمین کو جو سبز باغ دکھاکر اقتدار میں آئے ان میں سے کوئی بھی وعدہ پورانہ کر سکے یہی وجہ ہے کہ آج وہ ملازمین کے ووٹوں پر اعتماد کی بجائے مختلف سازشوں کا سہارالے رہے ہیں،ریفرنڈم میں کامیابی مزدور یونین ملازمین کے ووٹ کی طاقت سے حاصل کرے گی اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔