پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دیگر ممالک سے کم ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

 
0
1573

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (ٹی این ایس) وزیراعظم کے معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائر س سے متاثرہ افراد کی تعداد 53 ہے اور یہ تعداد باقی ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر واے کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ ہمارے ہاں یہ تعداد انتہائی کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت اپنی اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے، اب شہریوں کو بھی اختیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیں، دو دن قبل نیشنل سکیوٹری کی اجلاس میںکورونا وائرس کے بارئے میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہمارے ہیلتھ پروفیشنل سے منسلک افراد کسی بھی صورت حال میں ہمشہ فرنٹ لائن پر ہے اور اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب نے بہت زیادہ کٹس ہسپتالوں میں پہنچا دی ہیں ، اگر کوئی کمی رہ گئی ہے تو اُس کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سارک ممالک کے اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اتنہا بڑا لاک ڈاون ہے کشمیر کے لحاظ سے ہمیں کافی تحفظات ہیں ، کشمیر کی صورت حال کو بھی مدنظر رکھا جائے اور لاک ڈاون کو ختم کیا جائے اور وہاں فوری طور پر میڈیکل کی سہولیات کو پہنچایا جائے۔