اسلام آباد ۔ 16 مارچ (ٹی این ایس) سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھی کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کشمیریوں کے پاس علاج و معالجے کی سہولت بھی موجود نہیں، عالمی برادری اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو کشمیر میں ہنگامی طور پر کشمیر میں اپنی ٹیمیں بیجھوائیں۔ کشمیری پانچ اگست 2019 ء کے بعد اپنے گھروں میں قید ہیں، بھارت نے کشمیریوں سے اطلاعات کی رسائی بھی چھین رکھی ہے، کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے،کشمیر میں ادویات اور ڈاکٹرز کی قلت ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ بھارتی حکومت نے کشمیریوں سے علاج معالجے کی سہولیات بھی چھین رکھی ہیں۔ دنیا اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کشمیر میں ہنگامی طور پر کشمیر میں اپنی ٹیمیں بیجھوائیں۔ کورونا وائرس کے باعث ساری دنیا میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آج دنیا کشمیر میں لاک ڈاؤن کی تکلیف کو بہتر سمجھ سکتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم تشکیل دے۔