احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت 12اکتوبر تک ملتوی

 
0
357

 

اسلام آباد،اکتو بر 04(ٹی این ایس):احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق آج احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت میں نیب کی جانب سے گواہان پیش ہوئے ۔ نیب کے گواہ اور نجی بینک کے افسر اشتیاق احمد علی کا بیان قلمبند کیا گیا ۔اشتیاق علی نے نیب اور جے آئی ٹی میں دئیے بیان کو دہرایا ۔اسحاق ڈار کے وکیل امجد پرویز نے اشتیاق علی کے بیان پر جرح کی ۔نیب کی جانب سے ایک اور گواہ طارق جاوید کو بھی پیش کیا گیا ۔عدالت نے گواہوں کے بیان قلمبند کرنے کے بعد ریفرنس کی سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کر دیا ۔